لاہور(اپنے نامہ نگار سے) داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت لاہور میں محفوظ بسنت کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق لاہور میں 12، 13، 14 مارچ 2027 کو محفوظ بسنت کے انعقاد کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ واضح رہے کہ مقررہ تواریخ سے قبل اور بعد ازاں پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر سخت پابندی برقرار ہے اور خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ بسنت کے موقع پر شہر میں کسی غیر محفوظ اور ناپائیدار چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہو گی۔ بسنت پر چھتوں کی دیواریں اور گرِل کم از کم ساڑھے 3 فٹ بلند اور مضبوط ہونا لازم ہے۔