• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ وزیراعلیٰ پنجاب کا پختہ عزم، رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور( خبر نگار ) مسیحی شخصی قوانین میں اصلاحات کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی تکنیکی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں مسیحی شادی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کو اسمبلی میں پیش کرنے پر اتفاقِ رائے ہوگیا، جبکہ مسیحی شادیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں مسیحی پرسنل لاز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ذیلی کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم اور مسیحی شادی ایکٹ میں مجوزہ اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پنجاب میں مسیحی برادری کے شخصی قوانین میں اصلاحات کے لیے آج اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پختہ عزم ہے اور مسیحی پرسنل لاز میں اصلاحات بھی ان کے اقلیت دوست وژن کا حصہ ہیں۔
لاہور سے مزید