لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں مختلف واقعات میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ، مناواں کے علاقے تیز گڑھ گاؤں کے قبرستان سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی جس جانوروں نے نوچا ہوا تھا اور وہ ناقابل شناخت ہو چکی ہے دوسرے واقعہ شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ فیملی پارک سے بھی 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔