لاہور( نیوزرپورٹر ) عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے چالان کرنے کا جنون شہریوں کی جانیں لے رہا ہے مجید غوری نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی مافیا نے حکومت کے مقرر کردہ نرخ کوڑے کی ٹوکری میں ڈال دیئے ہیں۔