لاہور( خصوصی رپورٹر ) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے واسا کے 6 اضلاع کیلئے نئی اور جدید مشینری روانہ کردی۔چھٹے فلیٹ کے تحت محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے مجموعی طور پر 13 جدید مشینری و گاڑیاں متعلقہ اضلاع کو روانہ کی گئی ہیں۔ جدید مشینری کی فراہمی سے ننکانہ، سرگودھا، فیصل آباد، گجرات اور راولپنڈی سمیت متعلقہ واساز کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بتایا کہ اب تک واسا پنجاب کو 301 جدید مشینری اور گاڑیاں فراہم کی جاچکی ہیں انہوں نے کہا کہ جدید مشینری کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی، ڈی سلٹنگ اور نکاسی آب کے مسائل کے تدارک میں مدد ملے گی۔ جدید آلات کی فراہمی سے واسا کے فیلڈ آپریشنز میں رفتار، استعداد اور مؤثریت میں مزید اضافہ ہوگا۔