لاہور( خصوصی رپورٹر ) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز فرحان احمد کا کاہنہ میں آپریشن کیا گیا، ایکسپائر اشیاء برآمد ہونے پر معروف فوڈ چین کا پروڈکشن یونٹ بند کر کے 600لٹر ناقص پانی اور 1من سے زائد مختلف ایکسپائر اشیاء تلف کر دی گئیں، پروڈکشن یونٹ سے ایکسپائر خام مال برآمد ہونے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔