لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،تفصیلات کے مطابق مصری شاہ میں فیضان سے 5لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون, ماڈل ٹاون میں صفدر سے 6لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,ہربنس پورہ میں خلیل سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں ادریس سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،مانگا منڈی میں ممتاز سے 3لاکھ 55 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ڈیفنس اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں جبکہ سندر گلشن اقبال اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔