لاہور (نیوزرپورٹر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے بانی اور ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین و صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی کو اپنی زندگی کا بنیادی مشن بنایا۔ ان کا پختہ یقین تھا کہ قوموں کی حقیقی ترقی معیاری تعلیم، تحقیق، اعلیٰ اخلاقی اقدار اور باکردار نوجوان نسل کی تیاری سے وابستہ ہے۔