ہزاروں بوریاں گندم خراب ہونیکی خبروں میں صداقت نہیں، محکمہ خوراک

September 25, 2022

کوئٹہ (پ ر)محکمہ خوراک حکومت بلوچستان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا کہ مرکز خوراک پشین میں ہزاروں گندم کی بوریاں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے خراب ہوگئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ مرکز خوراک پشین کی گندم بلکہ محکمہ خوراک کے مختلف مراکز میں موجود گندم کا ذخیرہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے محفوظ ہے ، سوشل میڈیا پر چلنے والا وڈیو کلپ 2012-2013کا ہے۔