• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ 45میں سہولیات کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے،قبائل امن جرگہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) قبائل امن جرگہ بلوچستان کے چیئرمین حاجی نور محمد رخشانی اوردیگر نے حلقہ پی بی 45 میں تعلیم، صحت ، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور ترقیاتی کام نہ کرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰاس کا نوٹس لیں یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہاکہ علاقہ میں موجود اسپتال کی عمارت مبینہ طور پر کرایہ پر دے دی گئی ہےاسکول میں اساتذہ نہ ہونے کے باعث بچے تعلیم سے محروم ہیں سرکاری ٹیوب ویلوں کا پانی فروخت ہورہا ہے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اگر ہمارے علاقے میں 48 گھنٹوں میں صفائی شروع نہ ہوئی تو ہم ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید