• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے ،انصاف لائرز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) انصاف لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری عبدالحکیم زرین ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر ہمایوں بلوچ ،عالم خان کاکڑ اور شمس رندنے کہا ہے کہ موجودہ بحرانی کیفیت میں ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے عوام پہلے ہی بدامنی ، مہنگائی، بے روزگاری اور سیاسی انتشار سے پریشان ہیں ایسے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر سخت تشویش لاحق ہے27 ستمبر کو بلوچستان خاموش نہیں رہے گایہ بات انہوں نے جمعرات کو عاصم نذیر شیرازی سمیت دیگر وکلاء کی انصاف لائرز فورم میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اشتعال انگیزی پر مبنی گفتگو سے گریز کرنا چاہیئے اس وقت ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہےبلوچستان کے عوام کسی نفرت ، تقسیم یا صوبائی تعصب کے بیانیہ کو قبول نہیں کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید