• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر مقبول احمد لانگو سے ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ یونٹ کے عہدیداران نے صدر عزیز احمد بلوچ کی قیادت میں نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مقبول احمد لانگو سے ملاقات کی اس موقع پر آر ایم او جنرل ڈاکٹر اعظم بابر اور ڈاکٹر نصراللہ لانگو بھی موجود تھےوفد ڈاکٹر مقبول احمد لانگو کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کیانہیں ہار پہنائے گل پاشی اور مٹھائیتقسیم کی گئی انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر مقبول احمد لانگو کی قیادت میں ادارہ مزید ترقی کرے گا اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی ملاقات کے دوران ادارے کی بہتری، ملازمین کو درپیش مسائل اور صحت کی سہولیات کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیاڈاکٹر مقبول احمد لانگو نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کوئٹہ سے مزید