• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ تربت کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں اجلاس

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) جامعہ تربت کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے بورڈ آف اسٹڈیزکاپانچواں اجلاس شعبے کے سربراہ انجینئر بلال الرحمن کی زیر صدارت ہواجس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن گائیڈلائنز اور جامعہ تربت کے تعلیمی تقاضوں کی روشنی میں کمپیوٹر سائنس میں تین نئی اسپیشلائزیشنز، ڈیٹا سائنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکورٹی متعارف کرانے کی منظوری دی گئیاس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹنگ میں 14 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو بی ایس کمپیوٹر سائنس پروگرام کے پانچویں سمسٹر میں براہ راست داخلے کی سہولت دینے کی بھی سفارش کی گئی ۔
کوئٹہ سے مزید