• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ثالثی عدالت کےفیصلےسے پاکستان کاموقف مضبوط ہوا، نعیم کریم

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت کےسندھ طاس معاہدے سے متعلق حالیہ فیصلے نے پاکستان کے موقف کو مضبوط کیا اور بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ یکطرفہ طور پر معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا اور نہ ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبی منصوبے تعمیر کرسکتا ہےایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بھارتی ہٹ دھرمی کو عالمی سطح پر شدید قانونی دھچکا لگا ہے اور پاکستان اپنے دریاؤں پر کسی بھی غیر قانونی تعمیر یا پانی کی چوری کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
کوئٹہ سے مزید