کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ کے رہائشی محمد عثمان میر نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ7 ستمبر کو اپنی والدہ کو چیک اپ کرانے کے لئے نجی اسپتال لے گیا وہاں موجود عملے کے ایک اہلکار نے میری والدہ اور دیگر خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی بعد ازاں تلخ کلامی کے ساتھ مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور مقدمہ بھی درج کرایا گیا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ثبوت موجود ہیں سی سی ٹی وی فوٹیج ،عینی شاہدین کے بیانات اور دیگر دستیاب شواہد کی روشنی میں غیرجانبدارانہ تحقیقات کراکے حقائق سامنے لاکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔