• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ میں’حسنِ نعت‘‘ اور ’’قرآن کوئز‘‘ کے مقابلے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام طالبات کے لیے ’’حسنِ نعت‘‘ اور ’’قرآن کوئز‘‘ کے مقابلوں کے دوسرے روز اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ میں شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے 18 کالجز کی طالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔تقریب کی میزبانی کے فرائض پروفیسر وصی اختر سید نے انجام دئیے، جبکہ شیخ عبدالغنی چشتی اور شعیب اللہ شیخ نے منصفین کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے طالبات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مقابلوں کے اختتام پر طالبات کی رہنمائی بھی کی۔پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے آصفہ کاظمی،عذرا گل اور پروفیسر سعداللہ بڑیچ نے پروگرام کے انعقاد میں معاونت کی۔اس موقع پر اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کی پرنسپل نے اپنے خطاب میں پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسے تعلیمی، دینی اور بامقصد پروگراموں کی اہمیت و افادیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے طالبات میں دینی شعور، خود اعتمادی اور مثبت مسابقت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
کوئٹہ سے مزید