سندھ کے بیراجوں پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی

September 26, 2022

سکھر (بیورورپورٹ )سندھ کے بیراجوں پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی آرہی ہے گڈو بیراج 83 اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح 70ہزار کیوسک پر آگئی۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو کے مطابق سکھر بیراجوں پر سطح آب میں مسلسل کمی آرہی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں 7 ہزار کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی ہے

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 83 ہزار 410 اور اخراج 68 ہزار 400 کیوسک سکھر بیراج پر پانی کی آمد 70 ہزار 632 اور اخراج 60 ہزار 920 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے سکھر سے نکلنے والی 7 میں سے 5 کینالز کو کھول دیا گیا ہے۔

رائس کینال، خیرپور ویسٹ کینال، دادو کینال اور کیر تھر کینال ، نارا کینال کو کھول دیا گیا۔ خیرپور ایسٹ کینال اور روہڑی کینال کو بند رکھا گیا ہے۔ کیرتھر کینال 2 ہزار رائس میں 3 ہزار دادو میں 28 سو نارا میں 2 ہزار اور خیرپور ویسٹ میں 150 کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔