وزیر اعظم ہائوس کا ڈیٹا لیک ہونا معمولی بات نہیں، راست اقدامات ضروری، جمعیت س

September 27, 2022

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم مرزئی،مولانا نجم الدین درویش،مولانا ندا محمد حقانی،قاری محمد نصیب حقانی،حاجی میراحمدشاہوانی،انجینئر نسیم خان محسوس،ھافظ رحمت اللہ دمڑ،قاری حمید اللہ حمیدی،حافظ در محمد اخوندزادہ،مولانا شفیق دولتزئی،صوبائی ترجمان مولانا سید محمد طاہر شاہ اور خدائے نظر ترکئی ودیگر نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل منظوری حال ہی میں کابینہ کی اجلاس میں منظور ہوا ہے جبکہ تریخ اور دستخط 2018 کا تحریر کیا گیا ہے اس لئے عوام کے سامنے غلط بیانی کی وجہ سے مسئلہ الجھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم ہائوس کا ڈیٹا لیک ہونا معمولی بات نہیں بلکہ انتہائی احساس کا مسئلہ ہے ان کیلئے جی آئی ٹی تشکیل دینا صرف کافی نہیں بلکہ ان کیلئے درست اقدامات اٹھانا لازمی ہے انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان کی آسامیاں کیلئے ٹیسٹ میں کھلم کھلا موبائل استعمال کی ویڈیو وائرل ہونا اور موبائل استعمال کرنا دشمنی ہے اور قابل لوگوں کی حق تلفی ہورہی ہے۔