ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید اہلکار قوم کے محسن ہیں، نصیب اللّٰہ مری

September 28, 2022

کوئٹہ(پ ر) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران واہلکاروں کی شہادت پر دلی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہے ۔ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران واہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ میں جام شہادت نوش کرنے والے افسران و اہلکار ملک و قوم کے محسن ہیں پوری قوم اپنے شہداکو ان کی عظیم قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے۔