ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ میں انٹری

September 28, 2022

ملالہ یوسفزئی، فوٹوورائٹی

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے ہالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری دے دی ہے۔

غیر ملکی جریدے ’ورائٹی‘ کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے ’ایکسٹرا کریکیولر‘ کے نام سے اپنے فلم پروڈکشن ہاؤس کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

ملالہ یوسف زئیکا کہنا ہے کہ’میں نے محسوس کیا ہے کہ ہمیں لوگوں کی فلاح وبہبود کے کام کو صرف این جی اوز تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہیے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’لوگوں کے ذہنوں اور خیالات کو ایڈجسٹ کرنے کا ایک اور جزو سینما بھی ہے اور اس کے لیے تھوڑا سا اضافی کام کرنےکی ضرورت ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’آپ کو عام طور پر ہالی ووڈ میں مختلف رنگ ونسل کے لوگوں کی نمائندگی بہت ہی کم نظر آتی ہے اور انڈسٹری کی اس روایت کو اب بدل جانا چاہیے‘۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ’میں ایک ایسی لڑکی ہوں جوکہ مسلمان ہے اور اس کا ایک پختون خاندان سےتعلق ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ میں ایک پاکستانی ہوں، ایک ایشیائی فرد ہوں جس نے سفید فام لوگوں کی کامیابی اور فتوحات پر مبنی کہانیاں اسکرین پر دیکھی ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’تو اگرہم ان انکشافات کو دیکھنے کے قابل ہیں، تو مجھے لگتا ہے کہ ناظرین میں ہم ایشیائی باشندوں کی تخلیق کردہ کہانیوں کو دیکھنے اور سننے کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے‘۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ’ایسی کہانیاں جوکہ سفید فام لوگوں نے نہیں بلکہ ایشیائی اوررنگ ونسل کے باشندوں نے بنائی ہوں اور وہ خود ہی ان کہانیوں کے مرکزی کردار بھی ہوں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’اور ایسا بالکل ممکن ہوسکتا ہے اور میں یہ کام سرانجام دینے جارہی ہوں‘۔