ملائیشیا اورانڈونیشیا کا تُرک ڈرون میں گہری دلچسپی

September 29, 2022

کوالالمپور؍ جکارتا (نیوزڈیسک) ملائیشیا اورانڈونیشیا نے ترکی کی دفاعی فرم بائیکر سے مسلح ڈرون خریدکرنے میں گہری دلچسپی کااظہارکیا ہے۔ ترکی کے ڈرون نے کئی ممالک میں میدان جنگ کا پانسا پلٹنے میں اہم کردارادا کیا ہے اور یہ طیارے اب دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ شام، یوکرین اورلیبیا کے تنازعات میںترک ڈرون کے اثرات کے بعد ان کی بین الاقوامی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل بائیکر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 20 مسلح ڈرون کا معاہدہ ہوا تھا۔