ہائیکورٹ، لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے سیکریٹری داخلہ اور دیگر سے رپورٹ طلب

September 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لئے سیکریٹری محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ سمیت دیگر سے چھ ہفتوں میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی، ہائی کورٹ میں پانچ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، دو لاپتا شہری واپس آگئے، پولیس نے رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں، تفتیشی افسر نے بتایا کہ محمد عظیم اور محمد عدیل بازیاب ہوچکے ہیں، عدالت نے دونوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کو نمٹا ہوئے عبداللہ، یوسف اور فیصل کی بازیابی کی ہدایت کردی، پولیس کے مطابق لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، اداروں کو خطوط لکھ دیے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے، دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہریوں کو مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا، تینوں شہری لاپتا ہیں فوری بازیابی کا حکم دیا جائے۔