• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برنس روڈ کو جدید طرز پر خوبصورت فوڈ اسٹریٹ بنایا جائیگا، چیف سیکریٹری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ برنس روڈ کو جدید طرز پر ایک منظم اور خوبصورت فوڈ اسٹریٹ بنایا جائے گا، یہ بات انھوں نے گذشتہ رات برنس روڈ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور علاقے میں جاری سڑکوں کی تعمیر و بحالی سمیت ترقیاتی و خوبصورتی کے کاموں کا معائنہ کیا، انہوں نے برنس روڈ کے دکانداروں اور کاروباری برادری سے ملاقات بھی کی، آصف حیدر شاہ نے کہا کہ علاقے کی تاریخی شناخت برقرار رکھتے ہوئے خوبصورتی اور شہری سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا،انہوں نے برنس روڈ اور ملحقہ علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے مؤثر کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید