• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی داماد کی فائرنگ سے سسر جاں بحق، سالہ زخمی، ملزم حمید نے مقتول کی بیٹی کو بھگا کر شادی کی تھی، پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی مجیب گوٹھ میں داماد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سسر اور سالے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سالہ جاں بحق اور سسر شدید زخمی ہوگیا، عباسی شہید اسپتال میں 22 سالہ زرولی خان ولد عبدالصمد دم توڑ گیا ، زخمی کی شناخت 62 سالہ عبدالصمد ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق فائرنگ میں حمید، اکرام سمیت 4 ملزمان ملوث ہیں، ملزم حمید زخمی عبدالصمد کا داماد ہے جس نے تقریباً ایک سال قبل عبدالصمد کی بیٹی کو گھر سے بھگا کر شادی کر لی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید