کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2026کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے اور اس بل کو پری پول رکنگ کا آغاز اور سیاسی ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کر کے پورے بلدیاتی نظام پر اپنے پہلے سے موجودہ قبضے کو برقرار رکھنے کی کوشش قرار دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کا یہ عمل آئین کے آرٹیکل 140-Aکے خلاف ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ اس ترمیم کو واپس لینے کے احکامات جاری کیے جائیں، پٹیشنرز میں نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی تیمور احمد بھی شامل ہیں ۔