کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی بلال کالونی میں گھر سے 18 سالہ سمیرا کی پھندا لگی لاش ملی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ مبینہ خودکشی کا معلوم ہوا ہے ، گھر میں متوفیہ کی ساس اور نندیں بھی موجود تھیں نیو کراچی کے علاقے صنوبر کاٹیج میں گھر سے 13سالہ زین ولد سرفراز کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس نے بتایا کہ متوفی کے اہلخانہ نے ابتدائی طور پر بتایا کہ بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر زین نے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ خودکشی کرلی ۔