کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور 3 زخمی سمیت 5 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ، موٹرسائیکل سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ، سچل پولیس نے صفورا چانڈیو چوک کے قریب 40 سالہ ہارون جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول ، تین موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی ، ساتھی فرار ہوگیا، کلفٹن پولیس نے زخمی فیصل مسیح جبکہ دوسرے احسان عرف صابر علی کو گرفتار کیا ، گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب محمد پرویز اور محمد حنیف کو گرفتار کیا ، قائدآباد پولیس نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب 35 سالہ عبدالغنی واحد کو مقابلے میں ہلاک کیا ۔