پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کااجلاس

September 29, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں ہوا۔ جسمیں علامہ یوسف اعوان نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جلد ازجلد صحت یابی کی دعا کرائی جبکہ رانا اکرام ربانی کی طرف سے وزیر خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرنیکی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔