امریکا نے کویت کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

October 01, 2022

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) پینٹا گون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو ابرام ٹینک کی تربیت اور ایم ون اے 2کے گولے فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان گولوں کی مالیت ڈھائی کروڑ ڈالر ہے۔ پینٹا گون کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کویت حکومت کی طرف سے درخواست کی گئی تھی کہ اسے اسلحہ کے ساتھ متعلقہ آلات بھی فراہم کیے جائیں۔ یہ ہتھیار کویت کو سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے فراہم کیے جارہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹا گون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کانگریس کی منظوری کی تصدیق کی گئی ہے۔