اداکارہ سائرہ یوسف کا جعلی اکاؤنٹ بنانے والا گرفتار

October 01, 2022

فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کا جعلی اکاؤنٹ بنانے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میاں نعیم نے پکڑے جانے کے بعد اعتراف جرم کر لیا، اکاؤنٹ کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کے خلاف سرگرم تھا۔

ذرائع نے کہا کہ سائبر کرائم برانچ نے ملزم میاں نعیم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے 2019 سے اداکارہ سائرہ یوسف کےنام پر جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم میاں نعیم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالہ سے ہے۔