کابل میں طلباء وطالبات پر حملہ بدترین دہشتگردی ہے‘ این ڈی ایم

October 02, 2022

کوئٹہ (آن لائن)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے بیان میںکہاگیاہے کہ کابل میں تعلیمی ادارے پر حملہ‘طلبا اور طالبات کو شہید و زخمی کرنا دہشت گردی کی بدترین کارروائی ‘افغان دشمنی اورسفاکانہ عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں اقوام متحدہ و عالمی برادری، جمہوری و انسانیت دوست قوتوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا عالمی انسانی قوانین و اصولوں کے تحت اپنا فریضہ ادا کرئےہوئے افغانستان اور افغان عوام کو تاریکی اور دہشت گردی سے نجات دلانے میں فوری کردار ادا کرے عالمی سامراجی قوتوں نے اپنے مفادات ‘اسلام آباد کی استعماری و آمرانہ قوتوں نے اپنی توسیع پسندانہ اور افغان دشمن عزائم کے تحت تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن افغان عوام کی منتخب جمہوری حکومت، فوج اور دیگر ریاستی اداروں کو سازش اور طاقت کے ذریعے ختم کرکے دہشت گردی مسلط کی جس پر لر و بر افغان عوام، جمہوری قوتوں اور تمام انسانیت دوست عوام میںغم و غصہ اور تشویش پیداہوئی ہے ۔