سوشلسٹ رہنما یوسف مستی خان پاکستان میں انتقال کر گئے

October 03, 2022

لیڈز (پ ر) سوشلسٹ رہنما یوسف مستی خان انتقال کر گئے، وہ عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے مرکزی صدر اور یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے کنوینر تھے، وہ میر غوث بخش بزنجو، عابد حسن منٹو، سی آر اسلم، انیس ہاشمی، چوہدری فتح محمد اور اختر حسین کے دستِ راست تھے، ہزاروں انقلابی کارکنوں نے ان کی کراچی میں تدفین کر دی۔ اُن کی نمازِ جنازہ پشاور، بونیر، کوئٹہ اور ملک کے دوسرے حصوں میں بھی ادا کی گئی۔ برطانیہ کے ترقی پسندوں کا زبردست خراجِ عقیدت پیش، بریڈفورڈ کے سابق لارڈ میئر محمد عجیب، راجہ غضنفر خالق، کمیونسٹ پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری رابرٹ گرفتھس، انڈین کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ برطانیہ کے رہنما ہرسیو بینس، انڈین ورکرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے صرد دیال سنگھ بھاگڑی، سرون سنگھ، بھگونت سنگھ، بنگلہ دیش ورکرز پارٹی برطانیہ کے رہنما شہریار احمد،پرویز مسیح، غلام رسول شہزاد، عوامی ورکرز پارٹی کے پرویز فتح، ڈاکٹر افتخار محمود، نذہت عباس، نارتھ برطانیہ کے صدر محبوب الہی بٹ، جنرل سیکرٹری لالہ محمد یونس، گلاسگو سے امتیاز علی گوہر، نیوکاسل سے بزرگ سوشلسٹ راہنما عبدالرشید سرابھا، صغیر احمد، نظر حسین، لیڈز سے پروفیسر محسن ذوالفقار، سابق صدر ٹی یو سی محمد تاج، خالد سعید قریشی، راچڈیل سے محمد ضمیر بٹ، محمد سعید، بریڈفورڈ سے پروفیسر نذیر تبسم، پروفیسر فیبی حسین، ظفر ملک، رشید احمد خاطر، مانچسٹر سے ذاکر حسین ایڈووکیٹ، شفیق الزمان، انیس زیدی، سابق کونسلر نصراللہ مغل، برمنگھم سے نامور صحافی عباس ملک، مسعود بٹ، لندن سے منیب انور، ڈاکٹر توحید خان، یحییٰ ہاشمی، تنویر زمان خان، راجہ محبوب، سولسٹر مذمل مختار، اور رضوان کیانی نے پاکستان میں مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات کے علم بردار اور محنت کش طبقات، کسانوں، مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کے ہونہار راہنما یوسف مستی خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں ذبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جو اپنی ساری زندگی ملکی آزادی کی تکمیل اور استحصال سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے انتھک جدوجہد کرتے رہے اور قیدوبند و استحصالی حکومتوں کا تشدد برداشت کرتے رہے۔