آریان خان اور سہانا کی اسٹائلش انداز میں تصاویر جاری

October 04, 2022

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور بیٹی سہانا کی نئی اسٹائلش انداز میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

آریان خان اور سہانا نے گزشتہ روز ممبئی میں مادھوری ڈکشت کی فلم ’ماجا ما‘ کی اسکریننگ میں شرکت کی جہاں سے ان کی اسٹائلش انداز میں تصاویر سامنے آئیں۔

تصاویر میں آریان خان فل آستین والی سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں پرکشش نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں سہانا نے سیاہ رنگ کی چیک کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے، تصویر میں وہ خوبصورت انداز میں پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان اور بیٹی سہانا فلم انڈسٹری میں اب قدم رکھ رہے ہیں لیکن وہ اپنے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اکثر لوگوں کی دلچسپی کا موضوع بنے رہتے ہیں۔

آریان خان امریکی شہر لاس اینجلس میں فلم میکنگ پڑھ رہے ہیں اور انہوں نے اپنے والد شاہ رخ خان کی نئی والے آنے والی فلم پٹھان میں معاونت بھی کی ہے۔

اسی طرح سہانا خان زویا اختر کی ویب سیریز ’ دی آرکائیوز‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہی رہیں۔