عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر شرمندہ نہیں ہوں، حمیمہ ملک

October 04, 2022

کولاج، فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ بھارتی ہیرو عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

حمیمہ ملک نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیکٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں نے اپنی آنی والی نئی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سمیت بھارت میں کام کرنے سے متعلق بھی بات کی ہے۔

حمیمہ ملک کا اپنے کردار سے متعلق بتانا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں وہ مرکزی کردار نوری نتھ کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا نام ’دارو نتھ‘ ہے۔

حمیمہ کا بتانا ہے کہ اُن کا کردار کافی مضبوط اور اہم ہے، فلم کے ڈائریکٹر نے شروع دن ہی سے اس کردار کے لیے مجھے چنا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ہو سکتا ہے کہ میرا کوئی رومناوی سین بھی ہو۔

انٹرویو کے دوران حمیمہ ملک نے بھارت میں عمران ہاشمی کے مدِ مقابل کی گئی فلم ’راجہ نٹوَر لال‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک اداکار ہوں، ایک اداکار ایک کردار ادا کر رہا ہوتا ہے، اُسے جو کہا جاتا ہے وہ بن جاتا ہے۔

حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ایسا کوئی رومانوی سین نہیں تھا جس پر میں شرمندہ ہوں، میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا میں اُس پر بھی شرمندہ نہیں ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اُس وقت مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ میری پاکستانی عوام مجھ سے کس قسم کا کام چاہتی ہے اور اس فلم کے بعد میرے ساتھ کیسا رویہ اختیار کیا جائے گا۔

حمیمہ ملک نے کہا کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی، میں نے بہت انجوائے کیا، وہ ایک بہت اچھا انسان ہے۔