سٹیفورڈ میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل، 19 ہزار گھرانے متاثر

October 05, 2022

سٹیفورڈ(مریم فیصل )سٹیفورڈ کے19ہزار گھرانے اس وقت بجلی سے محروم ہوگئے ،جب نیشنل گریڈ کی سائیڈ نے، جو سٹیفورڈ کے علاقے کو بجلی سپلائی کرتی ہے ایک بڑے حادثے کے باعث بجلی سپلائی کرنا بند کردیا ۔اس بارے میں نیشنل گرڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ پر پیغام جاری کیا کہ ہم ایک بڑے حادثے سے ڈیل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے پرائمری سب اسٹیشن جو کہ سٹیفورڈ میں واقع ہے نے کام کرنا بند کردیا ہے، اس لئے سٹیفورڈ کے تقریباً 19ہزار گھرانے اس وقت بجلی سے محروم ہیں ۔ رواں ہفتے پیش آنے والے اس واقعہ سے سٹیفورڈ کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور سب ایک دوسرے کے گھروں میں پتا کرنے لگے کہ آیا ان کے گھر میں بجلی ہے یا نہیں ۔ تاہم نیشنل گرڈ کی جانب سے بر وقت کارروائی کر کے سہ پہر چار بجے تک بجلی بحال کردی گئی ۔ بجلی کی فراہمی سٹیفورڈ کے پوسٹ کوڈ ایس ٹی 15 اور ایس ٹی 14 کے گھرانوں میں معطل ہوئی تھی ۔