جماعت دہم سائنس گروپ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

October 05, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سال 2022ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) سائنس گروپ اور پرائیویٹ سائنس گروپ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ 5اکتوبر سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 10 بجے سے شام 5:00بجے تک اور جمعہ کے روز صبح 10 سے 12بجے اور 3 سے شام5بجے تک مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں، علاوہ ازیں ایسے طلباء و طالبات جو اپنے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں اسکروٹنی فارم 6اکتوبر سے4نومبر تک بورڈ سے ملحقہ بینکوں سےحاصل کر سکیں گے۔