طلاق ناقابل یقین حد تک تکلیف دہ ہے، ملینڈا گیٹس

October 05, 2022

فائل فوٹو

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ ملینڈا گیٹس کا کہنا ہے کہ بل گیٹس سےطلاق لینا ناقابلِ یقین حد تک تکلیف دہ ہے۔

ملینڈا گیٹس نے فارچیون میگزین انٹرویو دیتے ہوئے اپنی طلاق کے بارے میں بات کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ’میرے پاس کچھ وجوہات تھیں جن کی وجہ سے میں اپنی شادی کو مزید برقرار نہیں رکھ سکتی تھی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’لیکن عجیب بات یہ تھی کہ کورونا وباء نے مجھے وہ پرائویسی دی جس کی مجھے اس طلاق کے بعد ضرورت تھی ‘۔

ملینڈا گیٹس نے بتایا کہ میرے لیے طلاق ناقابل یقین حد تک تکلیف دہ ہے، اور اس تکلیف سے گزرتے ہوئے میں پرائویسی چاہیے تھی‘۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ’میں اس دوران اس شخص کے ساتھ کام کرتی رہی جس سے میں علیحدگی اختیار کرنے جا رہا تھی اور مجھے ہرگزرتے دن کے ساتھ پہلے سے بہترین شخصیت بننا تھا‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’لہٰذا، اگرچہ میں صبح 9 بجے تک میں رو رہی ہوں اور پھر ایک گھنٹے کے بعد جس شخص سے میں دور جا رہی ہوں اسی کے ساتھ صبح 10 بجے میری ایک اہم ویڈیو کانفرنس ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ مجھے یہ دِکھانا ہے کہ مجھے زندگی میں آگے ایک بہتر شخصیت بننا ہے‘۔

ملینڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے بطور رہنما یہ سیکھا ہے کہ وہ بہتر شخصیت بن سکتی ہیں اور ان کی فاؤنڈیشن ان سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اُنہیں ایک بہتر شخصیت بننا ہے۔

اس مشہور سابق جوڑے نے 1994ء میں شادی کی تھی اور ابھی ان کے تین بچےجینیفر، روری اور فوبی ہیں۔

خیال رہے گزشتہ سال اگست میں دنیا کی ارب پتی شخصیت اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا سے باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی تھی۔

واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی عدالت کے ایک جج نے جوڑے کی طلاق کو حتمی شکل دی تھی۔