ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 13 نومبر بروز اتوار کو ہوگا

October 06, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) پاکستان میڈیکل کونسل نے میڈیکل کالجز میں داخلہ امتحان کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔ ذرائع پی ایم سی کے مطابق ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 13 نومبر بروز اتوار کو ہوگا، ٹیسٹ کے لئے امتحانی مراکز اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں قائم کئے جائیں گے۔