کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ علی امین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے جسے شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے۔ اگر آزاد عدلیہ کے سامنے ہمارے کیسز لگ گئے تو عمران خان رہا ہوں گے ۔سچ یہ ہے کہ علیمہ خان کسی بھی سیاسی فیصلے میں شامل نہیں ہوتی ہیں۔جنید اکبر کے کچھ بیانات نامناسب ہیں پارٹی کی اندرونی چپقلش باہر نہیں آنی چاہئے ۔خیبرپختونخوا کے ایم پی اے کسی پارٹی میں نہیں جائیں گے۔ جتنے علی امین ہمارے لیے معتبر ہیں اتنے ہی جنید اکبر بھی ہیں۔ میرا بطور چیئرمین انتخاب بانی پی ٹی آئی کی چوائس ہے کچھ لوگ اس فیصلے کو تبدیل کروانے گئے تھے لیکن عمران خان نے انکار کر دیا۔انہوں نے یہ گفتگو جیوکے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو فیصلہ آیا ہے اس سے یقیناً مایوسی ہوئی ہے ۔