• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسارے میں جانیوالے اداروں کی فوری نجکاری ناگزیر ہوچکی، محمد طارق رفیع

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) معروف بزنس مین اور صدیق سنز کے چیئرمین محمد طارق رفیع نے کہا ہےکہ خسارے میں جانیوالے اداروں کی فوری نجکاری اور برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہو چکا حکومت فوری طور پرخسارے میں جانیوالے اداروں کی نجکاری اور برآمدات میں اضافے کےلیے اقدامات کرے ، شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ پرلایا جائے ، برآمد کنندگان کے ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی میں تاخیر برآمد ات کے لیے نقصان دہ ہے،دفاع کی مضبوطی اور ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کیلئے سب پاکستانی ٹیکس ادا کریں ،سرکاری کمپنیوں سےایک ہزار ارب روپے سالانہ کا نقصان بچاناگزیر ہوچکا ہے جبکہ برآمدات میں اضافے سے ہی معیشت کے استحکام کے تسلسل کو برقرار رکھا جاسکے گا ، پاکستان کے ٹاپ ٹیکس پیئر طارق رفیع نے جنگ سے خصوصی گفتگو میں بتایاکہ مجموعی طورپر ان سرکاری اداروں ( ایس او ایز ) کا مجموعی نقصان 5800ارب روپے ہو چکا ہے جو ٹیکس دہندگان پر بوجھ ہے ، بجلی ، گیس اور تیل کا مجموعی گردشی قرضہ بھی 4900ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جو کہ انتہائی تشویش ناک ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور سٹیٹ بنک آف پاکستان شرح سود کو بھی سنگل ڈیجٹ پر لائیں اور اس کو 11فیصد سے کم کیا جائے کیونکہ کاروبار اور نئی سرمایہ کاری میں بلند شرح سود رکاوٹ ہیں، دنیا کے دیگر ممالک میں اتنی بلند شرح سود نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید