کراچی(سید محمد عسکری اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے امریکہ کے ادارے "اکریڈیٹیشن کونسل فار کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن" (ACCME) کے تعاون سے ایک نیا کنٹینیونگ پروفیشنل ڈیولپمنٹ (CPD) ریگولیٹری سسٹم تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جو نہ صرف عالمی معیار کے مطابق ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر قابل قبول بھی ہوگا۔ اس اہم اقدام کے تحت ACCME کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد میں PM&DC کے مرکزی دفتر پہنچا اور CPD نظام کے حوالے سے تفصیلی اور اسٹریٹجک بات چیت کی۔