• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اٹیچمنٹ پروگرام مشترکہ قومی خدمت کا غیرمعمولی تجربہ قرار

لاہور ( رپورٹ : آصف محمود بٹ ) 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے سول افسران نے اپنے حالیہ ملٹری اٹیچمنٹ پروگرام کو کو ایک ہمہ گیر اور بصیرت افروز تجربہ قرار دے دیا، جس نے نہ صرف سول و عسکری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا بلکہ افسران کی پیشہ ورانہ سوچ میں گہرائی اور وسعت بھی پیدا کی۔ تین ماہ پر مشتمل اس اٹیچمنٹ پروگرام کے دوران نئے بھرتی شدہ سول سروس افسران کو ملک کے مختلف فوجی یونٹس میں تعینات کیا گیا جن میں شہری مراکز کے امن اسٹیشنز سے لے کر آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے حساس مقامات شامل تھے۔اس اٹیچمنٹ پروگرام کا بنیادی مقصد افسران کو عسکری نظم و ضبط، ادارہ جاتی شفافیت اور سروس سے وابستہ نظریات سے روشناس کروانا نہ کہ جنگی تربیت دینا تھا۔ سول افسران کے مطابق اس اٹیچمنٹ پروگرا م اور ان کی زندگی کا سب سے اہم لمحہ جی ایچ کیو میں میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر سے خصوصی ملاقات تھی۔
اہم خبریں سے مزید