کراچی( سید محمد عسکری) کراچی کے چار خواتین ڈگری کالجز میں گریڈ 20 کی پروفیسرز پرنسپل کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔ چیف سکریٹری آصف حیدر شاہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سیکٹر 11-B نارتھ کراچی کی شعبہ تعلیم کی پروفیسر آصفہ بانو کو فوری طور پر تبدیل کر کے پرنسپل عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین تعینات کردیا ہے۔ عثمانیہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی شعبہ طبعیات کی پروفیسر یاسمین ناز کو تبدیل کرکے فوری طور پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین ناظم آباد کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج لانڈھی کی کیمیاء کی پروفیسر مسرت عباس کا تبادلہ کرکے انھیں عثمانیہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کراچی میں گریڈ 20 کا پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین سعود آباد کراچی کی انگریزی کی پروفیسر طاہرہ فیاض کو خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا پرنسپل مقرر کردیا گیا ہے۔