• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے سات افسران کو بی ایس-19 میں ترقی، موجودہ الاؤنس برقرار رہیں گے

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ریونیو ڈویژن) کی جانب سے 25 جون 2025 کو جاری کردہ باقاعدہ ترقی کا نوٹیفکیشن نمبر 1407-IR-II/2025 کے تحت ان لینڈ ریونیو سروس کے ان افسران کو جو پہلے ڈی ٹی ایل آسامیوں کے تحت عارضی طور پر بی ایس-19 میں ترقی پا چکے تھے، اب مستقل بنیادوں پر 13 مئی 2025 سے باقاعدہ طور پر بی ایس-19 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں مس سعدیہ ندیم، مس فرحت حیات شاہ، مس حائدہ سجاد، جناب اسرار احمد چیمہ، مس برجیس فیاض، مس رومانہ عالم اور سیدہ حُما بخاری شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید