• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈینگی کا مشتبہ مریض انتقال کرگیا

‎کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ڈینگی کا مشتبہ مریض انتقال کر گیا۔ 24 سالہ مریض انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال نیپا میں دو دن سے داخل تھا اور اس کے پلیٹ لیٹس 32 ہزار رہ گئے تھے۔ محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مریض کا انتقال ڈینگی وائرس سے نہیں ہوا کیونکہ اس کا ڈینگی کا ٹیسٹ نہیں کیا گیا تھا، مریض کو جناح اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈینگی ٹیسٹ ہوتا ہے لیکن مریض نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے اور ڈینگی کا ٹیسٹ نہیں کرایا، مریض کی وفات میں ایک سے زائد بیماریاں شامل ہوسکتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید