پنڈوڑہ بازار میں تجاوزات کی بھر مار ہو گئی، شہری پریشان

October 06, 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز) پنڈوڑہ بازار میں تجاوزات کے بڑھتے رجحان پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈوڑہ بازار سے تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کروایا جائے۔ شہریوں کے مطابق دکان داروں نے فٹ پاتھ اور سڑکوں پر اپنا سامان رکھ کر سرعام قبضہ کیا ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ہوٹل اور دکانداروں کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے۔ بے ہنگم ریڑھیوں‘ رکشہ اسٹینڈ اور سڑک پر ہوٹل والوں کے ٹیبل کرسیوں کی وجہ سے پنڈوڑہ بازار میں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔ آئی جے پی روڈ کی وقتی بندش کی وجہ سے ٹریفک کا سارا بہائو بھی سیدپور روڈ پنڈوڑہ پر ہو تا ہے۔ سکول کالج کی چھٹی کے اوقات میں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صدیقی چوک سے پنڈوڑہ چونگی تک تمام عارضی و مستقل تجاوزات کو فی الفور ختم کر روڈ کو کو دو رویہ کیا جائے۔