• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین بس کی ٹکر سے بچی جاں بحق وزیراعلیٰ مریم نواز نے رپورٹ طلب کرلی

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر /اپنے رپورٹرسے) اڈیالہ روڈ پر گرین بس کی موٹر سائیکل کوٹکر سے بچی جاں بحق ؛وزیر اعلی مریم نواز نے واقعہ کی کمشنر راولپنڈی سلمان غنی سے رپورٹ طلب کرلی ،بچی کی شناخت عائشہ مقبول کے نام سے ہوئی، موٹر سائیکل پر سوار والد اور دوسری بچی معجزانہ طور پر بچ گئے موقع پر موجود شہریوں نے بس ڈرائیور کر پکڑ لیااور مشتعل افراد نے بس کے شیشے توڑ دیئے ۔ ادھرکم سن طالبہ کی ہلاکت پر بس ڈرائیور کے خلاف قتل باالسبب اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ صدر بیرونی کو محمدحسین نے بتایاکہ بدھ کو دن پونے دوبجے میں اپنی دو بیٹیوں حمنہ مقبول اور عائشہ مقبول کو ایف جی گرلزہائی سکول طارق آباد لال کرتی سے اپنے موٹرسائیکل پر لے کر آرہاتھا جب میں اڈیالہ روڈ پر گرین بس سروس کی بس ای وی 031نے تیزرفتاری سے اوورٹیک کیاجس کی وجہ سے میراموٹرسائیکل اس سے ٹکراگیا اور میں اپنی بیٹیوں کے سمیت موٹرسائیکل سمیت گر پڑا،جس سے میں اور میری بیٹی حمنہ مقبول زخمی ہوگئے جب کہ عائشہ مقبول بعمر 9سال گاڑی کے پچھلے ٹائر کے نیچے آگئی جس سے اس کا سر کچلاگیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی ،اس کے بعد لوگ اکٹھے ہوگئے ،یہ واقعہ ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی اور تیزرفتاری سے پیش آیا ہے مذکورہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔
اسلام آباد سے مزید