• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 85.95فیصد رہا

اسلام آباد( عاطف شیرازی ) وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو سال 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا، سالانہ امتحانات میں 2 لاکھ 12 ہزار 416امیدواروں نے شرکت کی جبکہ کامیابی کا مجموعی تناسب 85.95فیصد رہا، طالبات کی کامیابی کا تناسب طلباء کے مقابلے میں زیادہ رہا۔ حکام کے مطابق نتائج کی تیاری میں 1237 اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ امتحانات کے دوران نقل کے 7کیسز رپورٹ ہوئے۔ پری میڈیکل گروپ میں عمارہ اظہر نے 1079نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن، محمد جہانزیب نے 1078نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ سیدہ ایمان فاطمہ نے 1076نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں ایمان ارجمند نے 1075 نمبر کے ساتھ پہلی، زینب سمیع نے 1070 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ میں عبداللہ اظہر نے 1063 نمبر حاصل کرکے پہلی، ایان اظہر نے دوسری جبکہ ہادی زکریا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں اقصیٰ فاروق نے 1051 نمبر کے ساتھ پہلی، عائزہ افضل نے 1047 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ آمنہ آصف نے 1046 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینٹیز گروپ میں ایمان فاطمہ نے 1007 نمبر حاصل کرکے پہلی، آمنہ اظہر نے 1003 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ یحییٰ فاضل اور عمیر رضا نے 1002، 1002 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسلام آباد سے مزید