راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) فارسٹ آفیسر مری کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کامیاب ریڈ کرتے ہوئے فارسٹ آفیسر محکمہ انہار مری حسرت کو شہری سے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم سے رشوت میں لئے گئے نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔