اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ،کامرس رپورٹر) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر خورشید احمد قریشی کی سربراہی میں وزیراعظم کے مشیر برائے ٹورزم سردار یاسر الیاس خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں سلاٹر ہاؤس، ہول سیل پولٹری منڈی اور کیٹل منڈی کے قیام سمیت تاجروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔وفد نے کہا کہ اسلام آباد کے اندر سلاٹر ہاؤس ہونا چاہیے، کیونکہ اسلام آباد کی تقریباً 25 لاکھ آبادی کو گوشت کی بہتر اور صحت مند فراہمی کے لیے جدید سلاٹر ہاؤس کی اشد ضرورت ہے۔